ETV Bharat / state

میرٹھ: زہریلی شراب سے ایک کی موت، کئی کی حالت نازک

میرٹھ میں زہریلی شراب پینے کے سبب ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا کہ پنچایت الیکشن کے تئیں پردھان کی جانب سے شراب تقسیم ہوئی تھی۔

Meerut: Death of one due to poisonous alcohol, critical condition of many
میرٹھ: زہریلی شراب سے ایک کی موت، کئی کی حالت نازک
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 2:34 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے روہٹا علاقے کے گاؤں ڈونگر میں زہریلی شراب پینے سے ایک مقامی فردکی موت ہوگئی جبکہ 12سے زیادہ افراد کی حالت بگڑ گئی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) اویناش پانڈے نے بتایا کہ کچھ مقامی افراد کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈونگر گاؤں میں پنچایت الیکشن کی وجہ سے پردھان امیدوار کی جانب سے غیر قانونی طور سے شراب تقسیم کی گئی تھی۔

پیر کی شام کو مقامی افراد نے مفت شراب کا استعمال کیا جس کے بعد 12 سے زیادہ افراد کی اچانک الٹی دست کی وجہ سے حالت خراب ہوگئی۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر: شراب کے ٹھیکے بند کرنے کا مطالبہ

پولیس نے متاثرین کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی نازک حالت دیکھ کر ضلع ہسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ ان میں ایک تیج پال نے ضلع ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ بقیہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.