ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر - لوکل ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے خطرے نے دہلی این سی آر علاقے میں بھی معمولات زندگی کی رفتار میں کمی واقع کر دی ہے جبکہ ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ، بس اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد بہت کم نظر آرہی ہے۔

کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر
کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:04 PM IST

اسٹیشنز پر پھیری والوں اور دکانداروں کاروزگار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر، ویڈیو

لوکل ٹرانسپورٹ کی اسٹیشن روٹ پر عام دنوں میں مسافروں سے بھری رہنی والی بسیں اِن دنوں خالی نظر آ رہی ہیں وجہ ہے کورونا وائرس کی دہشت جبکہ ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر پھیری اور دکان لگانے والوں تک اس وائرس کا اثر دکھائی دے رہا۔

ایک بس کنڈکٹر کے مطابق اسٹیشن روٹ کی بسوں میں ان دنوں مسافروں کی تعداد کافی کم ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیشن پر مختلف سامان فروخت کرنے والوں کے مطابق آج کل ان کا روزگار بھی کورونا کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، مسافروں کی آمد و رفت میں کمی سے پھیری والوں اور دکانداروں کی آمدنی پر کافی فرق پڑ گیا ہے۔

بس اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد کافی کم ہے،خاص طور پر دہلی روٹ کی بسوں میں مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے اور یہی نظارہ ان دنوں ریلوے اسٹیشنوں کا بھی ہے۔

ایک مقامی مسافر کا کہنا ہے کہ 'پہلے ٹرین میں سیٹ کے لیے مارا ماری ہوتی تھی لیکن اب سیٹیں خالی نظر آتی ہیں۔

کورونا کے خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اور احتیاطی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں نیز شہر کے بس اسٹیشنز پر آنے جانے والی بسوں میں روزانہ صاف صفائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.