اترپردیش حکومت کی جانب سے مطالبات کی عدم یکسوئی کے بعد میرٹھ کے بنکر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ میرٹھ کے بنکرز کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے جبکہ بنکرز فلیٹ ریٹ بجلی سربراہی کو بحال کرنے اور لاک ڈاون کے دوران بجلی کے بلز کو معاف کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
بنکرز نے مزید بتایا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات کو قبول نہیں کرتی ہے تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور ہم احتجاج کےلیے مجبور ہیں۔
![Meerut bunker forced to strike, textile industry on brink of collapse](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mrt-02-bunkrdemands-splpkg-10007_04112020193743_0411f_02918_479.png)
بنارس کے بنکرز نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب میرٹھ کے بنکرز بھی ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے بنکروں کو اور کپڑا صنعت کو بھاری نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ بنکر بادری نے حکومت سے کپڑا صنعت کو برباد ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا۔
![Meerut bunker forced to strike, textile industry on brink of collapse](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mrt-02-bunkrdemands-splpkg-10007_04112020193735_0411f_02918_92.png)