فضا میں پھیلی آلودگی محض دلّی ہی نہیں بلکہ اطراف کے علاقوں کو بھی متاثر کر رہی ہے ۔
ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق گذشتہ دنوں درج کیے گئے اعداد کے مطابق میرٹھ اتر پردیس کا تیسرا سب سے زیادہ آلودگی والا شہربن گیا ہے۔
فضا میں پھیلی ہوئی آلودگی لوگوں کی صحت کے لیے مضر ثابت ہو رہی ہے۔
اس وجہ سے سانس کے مریضوں کے علاوہ بزرگ لوگوں کو بھی اس کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: جعلی نوٹ چھاپنے والا گروہ بے نقاب، تین ملزمین گرفتار
ماہرین کے مطابق شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں میں اضافہ کے سبب فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تاکہ فضائی آلودگی میں کچھ کمی واقع ہو۔