میرٹھ کے ہستنا پور بلاک کے ساکن بھیما ولد ببلو جو کہ مویشی پالن کرتے ہیں ان کے مویشیوں میں سے خچر اور گدھے میں چند ایام قبل اس بیماری کی علامت ظاہر ہو نے کے بعد جب اس کی جانچ کی گئی تو اس میں گیلینڈر فیور نام کی لاعلاج بیماری پتہ چلا ۔
چند ایام قبل گاؤں گنیش پور میں خچر اور گدھے میں گیلینڈر نامی بیماری کی علامات پائی گئ تھیں۔ اس سے پہلے بھی خچراور گدھے کے نمونے دو بارہ جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔
تحقیقات میں پتہ چلا کہ بھیما ولد ببلو ساکن گنیش پور گاوں کے مویشیوں خچر اور گدھے کی رپورٹ میں اس بیماری کا پتہ چلا ہے ۔
ماہرین کے مطابق گیلینڈر نامی اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے ۔یہ بیماری لاعلاج ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت کے بعد آج خچر کو زہر کا انجیکشن کے دے کر مار دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں :جانوروں میں نئی وبائی امراض پھیلنے سے کسان و تاجر پریشان
میرٹھ کے ہستنا پور بلاک میں جب سے خچراور گدھے میں گیلینڈر فیور کا پتہ چلا ہے۔ اس کے بعد سے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے ۔
محکمہ صحت کی جانب سے اب مذکورہ علاقہ کے دیگر مویشیوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔تاکہ یہ بیماری نہ پھیل سکے ۔