ETV Bharat / state

میرٹھ:اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لے کر عآپ نے تیاریاں شروع کی - میرٹھ میں عام آدمی پارٹی

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے 2022 میں ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لے کر عآپ نے تیاریاں شروع کی

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 5:17 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے عام آدمی پارٹی کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ وہ اس انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔اس اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے میرٹھ میں بھی اس کی تیاریاں شروع کردی ہے۔اسی ضمن میں وہ عوام کے درمیان جاکر اتر پردیش میں اپنی سیاسی زمین تلاشنے میں جٹ گئی ہے۔

اتر پردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس صوبہ کی سیاست میں اب عام آدمی پارٹی بھی مستقل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے ساتھ وہ دہلی ماڈل کو اتر پردیش میں پیش کر یوپی پر قابض ہونے کا من بنا رہی ہے ۔اسی کے تحت پارٹی کے کارکنان نے میرٹھ سے اس کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ماڈل کو سامنے رکھ وہ اترپردیش میں بھی اسمبلی انتخابات جیت کر اپنی حکومت بنائے گے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لے کر عآپ نے تیاریاں شروع کی

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے مائینوریٹی سیل کے نائب صدر ڈاکٹر گروندر سنگھ نے کہا کہ جب سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند کیجریوال نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔تب سے عآپ کارکنان اس کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے انتخابات میں حصہ لینے کا ہمارا مقصد مذہب کی سیاست کو چھوڑ کر کام کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ہم دہلی ماڈل کو اترپردیش میں نافذ کریں گے اور اسی ماڈل کے طرز پر یعنی بجلی، پانی، تعلیم، صحت اور خواتین کی تحفظ جیسے بنیادی مسئلوں پر ہم انتخابات پر لڑیں گے۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے اترپردیش میں 2022 اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد اب دوسری سیاسی جماعتوں کا کیا رخ رہتا یہ بھی دیکھنے والی بات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.