اترپردیش کے میرٹھ میں نئے کورونا اسٹرین کے مریضوں کی تعداد اب 15 تک پہنچ گئی ہے۔ میرٹھ میں کورونا کے نئے اسٹرین کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد محکمہ صحت حرکت میں آگیا ہے۔ برطانیہ سے لوٹے متعدد افراد میں کورونا کے نئے اسٹرین پائے جانے کے بعد ایسے مریضوں پر خاص نظر رکھی جارہی ہے۔
یکم جنوری کو جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق صرف چار لوگوں میں ہی کورونا کا نیا اسٹرین پایا گیا تھا تاہم اب مزید چھ افراد میں اس کی تصدیق کے بعد کل 15 افراد میں کورونا کے نئے اسٹرین پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
نئے اسٹرین کو پھیلنے سے روکنے کےلیے محکمہ صحت کی جانب سے خاص اقدامات کئے جارہے ہیں، سبھی 15 مریضوں کو کورنٹائن کردیا گیا تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔