ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے بھوپا تھانہ علاقے میں واقع مورینہ قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے میڈیکل اسٹور کے مالک کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
شرپسندوں نے واقعے کو انجام دینے کے بعد لوگوں کو ڈرانے کے لیے بازار میں ہوائی فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جب اس بات کی اطلاع وہاں کی مقامی پولیس کو دی گئی تو پولیس موقع واردات پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفتیش شروع کردی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ بھوپا کے علاقہ مورینہ میں انوج کرنول ولد سشیل کرنول کا ایک میڈیکل اسٹور ہے۔
جب رات میں نو بجے کے قریب انوج کرنول اپنے گھر پر موجود تھے اور کچھ دکانیں کھلی ہوئی تھیں، اسی وقت کچھ شرپسند موٹرسائیکل پر آئے اور انوج کے گھر میں گھس ہوگئے، اور انوج پر فائر کردی، جس کی وجہ سے انوج کو کچھ گولیاں لگیں اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے، اور بدمعاش ہوا میں بندوق لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے انوج پر حملہ کرنے سے پہلے مارکیٹ میں کئی راؤنڈ فائر کی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خوف پھیل گیا۔
پولیس نے انوج کو شدید حالت زخمی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا ، جہاں اسے تشویشناک حالت کے سبب ہائیر سنٹر ریفر کردیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور نہ ہی کسی کی گرفتاری اس کیس میں کی گئی ہے۔