ملک بھر کوورنا وائرس کے کیسیز میں اضافہ اور اومیکرون COVID-19 Omicron Variant کے دستک نے لوگوں کی پریشانی بڑھادی ہے ۔ایسے میں جہاں حکومت تمام تر طبی عملے کو فعال بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور پابندیاں نافذ کر رہی ہیں تو وہیں کوویڈ کی دوسری لہر میں کورونا میں سرگرم رہنے والی ملی و فلاحی تنظیمیں اور مذہبی مقامات کے ذمہ داران بھی اس معاملہ میں پیچھے نہیں ہیں ۔
ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو کے کپور تھلا کی جامع مسجد میں بھی عوامی خدمت کے لیے طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی اس مسجد سے آکسیجن، ایمبولینس، کنسنٹریٹر اور ڈاکٹروں کی ٹیم عوام کی مدد کرتی رہی
مذکورہ امور کے پیش نظرجامع مسجد انتظامیہ نے سبھی طبی عملہ کو تیار کر لیا ہے۔تاکہ آنے والے وقت میں کورونا سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹا جاسکے۔
اس حوالے سے اسے کپورتھلہ جامع مسجد کے کے خطیب و امام سید توحید عالم ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایاکہ اومیکرون اور کورونا کے خطرات کے پیش نظر جامع مسجد انتظامیہ کی جانب سے طبی عملہ کو تیار کیا جارہا ہے۔جس میں ایمنبولنس کی 24 گھنٹے مفت سہولت، آکسیجن سیلنڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر شامل ہیں۔ ساتھ ہی 8 ہسپتال کے ڈاکٹر کی ٹیم بھی پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد نہ صرف اللہ کی عبادت کے لیے مختص ہوتی ہیں۔ بلکہ یہاں سہ بڑے پیمانے پر عوامی خدمات بھی کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مسجد میں کورونا سے بچنے کے لئے لوگوں کی جانچ
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے سبب جب عوام مشکلات کا ساما کر ہے تھے تو اس وقت لکھنؤ کی متعدد مساجد Many Mosques in India Turned into COVID Centres Amid Virus Surge سے بلا تفریق ملت و مذہب طبی سہولت فراہم کی جانے لگی اور بڑی تعداد عوامی کو راحت ملی۔