ETV Bharat / state

AMU Students Won Medals کھیلوں کے مقابلوں میں تمغہ جیتنے والے اے ایم یو طلبہ کی عزت افزائی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر پروفیسر اسفر علی خاں نے اے ایم یو اسکولوں کے ان طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے مختلف قومی اور ریاستی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنے اپنے زمرہ میں تمغے جیت کر ادارے کا نام روشن کیا۔  Medals winning AMU Students Felicitated

AMU Students Won Medals
AMU Students Won Medals
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 7:31 AM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسفر علی خاں نے کہا ”قومی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا اور تمغے جیتنا ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ میں طلباء کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی دوسروں کو بھی حوصلہ دے گی۔ جن طلباء و طالبات کی عزت افزائی کی گئی ان میں نیشنل سینئر آرمس ریسلنگ چمپیئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ، اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول کی طالبہ مہوش، 55ویں یوپی اسٹیٹ سالانہ ایتھلیٹک چمپیئن شپ کے دوران 60 میٹر ریس میں تیسرا مقام حاصل کرنے والی انجل بگھیل (اے ایم یو، اے بی کے ہائی اسکول گرلس)، 50ویں سینئر ویمنس نیشنل ہینڈ بال چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی عبیرہ رضوان (سینئر سیکنڈری اسکول گرلس)، شامل ہیں۔ AMU Students who Won Medals were Congratulated

یہ بھی پڑھیں:

علاوہ ازیں 37ویں قومی جونیئر خواتین ہینڈ بال چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی یسریٰ ارم (اے ایم یو گرلس اسکول)، عالیہ راشد (سینئر سیکنڈری اسکول گرلس)، ضحیٰ ندیم (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول گرلس)، اور سعدیہ علی (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول گرلس)، یوپی ویمنس ہاکی چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی رابعہ (سینئر سیکنڈری اسکول گرلس)، یوپی اسٹیٹ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے ابھینے دھرگڑھ (ایس ٹی ایس اسکول)، جونیئر اسٹیٹ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی گنجن گوتم (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول گرلس)، اور اسٹیٹ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے محمد جنید (اے ایم یو اے بی کے اسکول بوائز) شامل ہیں۔ اس موقع پر اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول گرلس کے اسپورٹس ٹیچر شمشاد نثار کو بھی مبارکباد دی گئی جنھوں نے امیٹھی میں منعقدہ 31ویں یوپی اسٹیٹ ماسٹرز ایتھلیٹک میٹ کے دوران 200 اور 400 میٹر ریس میں بالترتیب گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.