اترپردیس کے گوتم بدھ نگر کی سیکٹر 58 پولیس کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے ایم بی بی ایس کالج میں داخلہ دلانے کے نام پر ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس نے اس گروہ کے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان کے قبضے سے 90 وزیٹنگ کارڈ، مختلف یونیورسٹیوں کے لیٹر پیڈ ،3 اپرین، کئی کمپیوٹر اور مختلف اضلاع کے مختلف سرکاری میڈیکل کالج کے 23 اسٹامپ برآمد ہوئے ہیں۔
نوئیڈا کے ڈی سی پی فرسٹ راجیش ایس نے بتایا کہ امیر اور رسوخ دار بچے جو معمولی نمبرات سے داخلے سے محروم رہ جاتے تھے۔یہ گروہ ان لوگوں سے رابطہ کر کے انہیں داخلہ دلانے کا جھانسہ دیتے تھے۔ ان لوگوں سے کثیر رقم وصول کرتے تھے۔ایسے خاندان کے لوگ زیادہ تفتیش نہیں کرتے تھے جس کا یہ شاطر فائدہ اٹھاتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطہ قائم کرتے تھے، اس کے لیے نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں ایک دفتر بھی کرائے پر لیا تھا ۔جس کا نام گائیڈنس کلب تھا، یہ دفتر کلیدی ملزم پنکج خٹیک کے نام سے لی گئی تھی۔سنیل اس سے قبل چیٹ اینڈ فنڈ اور اے ٹی ایم دھوکہ دہی معاملہ میں جیل بھی جا چکا ہے۔