ETV Bharat / state

مایاوتی بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان: پی ایل پونیا - راجستھان

راجستھان میں سیاسی بحران پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی جانب سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر کانگریس نے شدید نقطہ چینی کی ہے۔

Mayawati Undeclared Spokesperson of BJP: PL Punia
مایاوتی، بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان: پی ایل پنیا
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 9:21 PM IST

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن پی ایل پونیا نے اس معاملے میں مایاوتی کو بی جے پی کا غیراعلانیہ ترجمان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی صرف بی جے پی کی چاپلوسی کے لیے راجستھان کے سیاسی بحران میں اتر رہی ہیں جبکہ ان کی پارٹی کا اس سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔

مایاوتی، بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان: پی ایل پنیا

بارہ بنکی میں اپنی رہائش پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پی ایل پونیا نے کہا کہ ایک برس قبل راجستھان میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد بی ایس پی کے ایم ایل نے کانگریس کی حمایت کی تھی اور کچھ روز بعد انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اس وقت اسپیکر نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔

اب جبکہ بی جے پی کی جانب سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کے گندے کھیل کے ذریعہ کانگریس کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے تو مایاوتی نے صرف اور صرف بی جے پی کی چاپلوسی کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

پونیا نے کہا ایک برس بعد مایاوتی وہپ جاری کرتی ہیں جبکہ بی ایس پی کا اب کوئی بھی ایم ایل اے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی اور بی جے پی کے درمیان رشتہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ مایاوتی، بی جے پی کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مایاوتی پر بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.