ETV Bharat / state

'یوگی حکومت متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے' - ہاتھرس پر مایاوتی کا بیان

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو اپوزیشن پر فرقہ وارانہ فساد کرانے کی سازش رچنے کی الزام لگانے کے بجائے ہاتھرس متاثرہ کے کنبے کو انصاف دلانے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

mayawati tweeted on hathras case
'یو پی حکومت متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لئے سنجیدہ ہو'
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 7:25 PM IST

مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'ہاتھرس واقعہ کی آڑ میں یو پی حکومت کی جانب سے ترقی کو متاثر کرنے کے لئے ذات و فرقہ وارانہ فساد کرنے کی سازش کرنے کا اپوزیشن پر لگایا گیا الزام مبنی بر حقیقت ہے یا محض ایک انتخابی سازش ہے یہ وقت بتائے گا۔ مگر عوام کا مطالبہ ہے کہ ہاتھرس واقعہ کے متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے پر حکومت توجہ مرکوز کرے تو بہتر ہوگا۔'

mayawati tweeted on hathras case
'یو پی حکومت متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لئے سنجیدہ ہو'

انہوں نے کہا 'ویسے ہاتھرس واقعہ کے سلسلے میں متاثرہ کنبے کے ساتھ جس قسم کا غلط اور غیر انسانی سلوک کیا گیا اس سے پورے ملک میں کافی غم و غصہ ہے۔ حکومت اب بھی غلطی سدھارے اور متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لئے سنجیدہ ہو بصورت دیگر سخت جرائم کو روک پانا مشکل ہوگا۔'

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ہاتھرس واقعہ کے آڑ میں فرقہ وارانہ فساد کرانے کی کوشش میں 19 مقدمے درج کیے ہیں جبکہ اس سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.