ETV Bharat / state

'بی جے پی۔کانگریس سطحی سیاست پر آمادہ'

author img

By

Published : May 20, 2020, 11:25 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) اور کانگریس پر مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے نام پر سطحی سیاست کرنے کا الزام ‏عائد کیا۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس بحران سے لوگوں کا ذہن ہٹانے کے لئے یہ پارٹیاں ملی بھگت سے ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہی ہیں۔ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'گذشتہ کئی روز سے مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے نام پر خاص کر بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے جس طرح کی سطحی سیاست کی جا رہی ہے یہ کافی مایوس کن ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں یہ پارٹیاں آپسی رضا مندی سے ایک۔دوسرے پر الزام لگا کر اس بحران و مصیبت کی گھڑی سے ذہن ہٹانا چاہ رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کو مہاجز مزدوروں کو بسوں سے گھر بھیجنے پر بضد رہنے کے بجائے ان کے جانے کی ٹرینوں سے نظم کرنا چاہئے۔ یہ سب سے اچھا راستہ ہے'۔ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی کارکن حتی المقدور بغیر کسی تشہیر کے پوری ریاست میں اپنی سطح پر لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'بی ایس پی نے بی جے پی اور کانگریس کی طرح مدد کے نام کبھی سیاست نہیں کی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ'انہیں سب باتوں کو دھیان میں رکھ کر ہی بی ایس پی کے لوگوں نے اپنے استطاعت کے حساب سے تشہیر کے چکر میں نہ پڑ کر بلکہ پورے ملک میں ان کی ہر سطح پر کافی مدد کی ہے۔ مطلب یہ کہ بی جے پی اور کانگریس کی طرح ان کی مدد کی آر میں کوئی سطحی سیاست نہیں کی ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کانگریس کو صلاح دیا ہے کہ مہاجر مزدوروں کو گھر جانے میں مدد کرتی ہے تو اپنی یہ سبھی بسوں کو کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں لگا دینا چاہئے۔ یہ بہتر ہوگا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.