ETV Bharat / state

حکومت کو ملکی مفاد میں اقدام کرنے کی ضرورت: مایاوتی - ملک کی آن بان شان

مایاوتی نے کہا کہ 'ملک کو یقین ہے کہ بھارتی حکومت ملک کی آن بان شان کے حساب سے ہی وقت پر صحیح فیصلہ کرے گی اور ملک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو کبھی ہڑپنے نہیں دے گی۔

حکومت کو ملکی مفاد میں اقدام کرنے کی ضرورت:مایاوتی

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:13 PM IST

لداخ میں چینی افواج کے ذریعہ بھارتی علاقے میں دراندازی کی کوشش اور 20 بھارتی فوجیوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ 'حکومت کو پوری احتیاط کے ساتھ ملکی مفاد میں ہر ضروری اقدام کرنے چاہئے۔'

محترمہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'لداخ علاقے میں چین کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں کی شہادت کی خبر کافی تکلیف دہ اور دل کو رنجور کرنے والی ہے۔ خاص کر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کو اب مزید احتیاط و سوجھ بوجھ کر مظاہرہ کرتےہوئے ملکی مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا'ملک کو یقین ہے کہ بھارتی حکومت ملک کی آن بان شان کے حساب سے ہی وقت پر صحیح فیصلہ کرے گی اور ملک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو کبھی ہڑپنے نہیں دے گی۔ اچھی بات ہے کہ حکومت کی ناکامیوں کو نظر انداز کر کے پورا ملک متحد ہے۔ اب حکومت کو عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.