شہریت ترمیمی قانون بننے کے بعد پورے ملک میں اس قانون کی مخالفت میں مظاہرے جاری ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے بہوجن سماج وادی پارٹی کی صدر مایاوتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) 2019 کو واپس لے اور حکومت ایمرجنسی جیسے حالات پیدا نہ کرے۔
مایاوتی نے کہا کہ اس سے مستقبل میں سماج پر برے اثرات مرتب ہونگے اور ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات نہیں پیدا کرنی چاہئے جیسے کہ کانگریس کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سی اے اے کے خلاف اترپردیش اسمبلی میں آواز اٹھائے گی اور اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کرے گی۔
مایاوتی نے کہا کہ ہمارے رکن اسمبلی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے اور اور اس سلسلے میں بات کریں گے۔
بتا دیں کہ اس قانون کے تحت مسلم اکثریتی ممالک پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلم تارکینِ وطن اگر اپنے ممالک میں مذہبی بنیادوں پر استحصال کے شکار ہوں تو انھیں بھارت کی شہریت فراہم کی جا سکے گی۔
'حکومت ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات پیدا نہ کرے' - مایاوتی نے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا
بہوجن سماج وادی پارٹی کی صدر مایاوتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) 2019 کو واپس لے اور حکومت اس کو نافذ کرکے ایمرجنسی جیسے حالات پیدا نہ کرے۔