ETV Bharat / state

حکومت اپنے تکبرانہ رویہ میں تبدیلی لائے:مایاوتی

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 2:20 PM IST

مایاوتی نے اترپردیش حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اپنا تکبرانہ اور تاناشاہی رویہ میں تبدیلی لائے اور متاثرہ کے کنبے کو جلد از جلد انصاف دلائے

حکومت اپنے تکبرانہ رویہ میں تبدیلی لائے:مایاوتی
حکومت اپنے تکبرانہ رویہ میں تبدیلی لائے:مایاوتی

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی 'بی ایس پی' سپریمو مایاوتی نے اترپردیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اپنا تکبرانہ اور تاناشاہی رویہ تبدیلی کرے اور متاثرہ کنبے کو جلد از جلد انصاف دلانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہاتھرس عصمت دری معاملے کے بعد بی ایس پی وفد سب سے پہلے متاثرہ کے کنبے سے ملاقات کے ساتھ ہی حقائق کی جانکاری کے لئے بول گڑھ گاؤں گیا تھا۔ کنبے کے لوگوں کو اس دوران تھانہ میں بلا کر ہی ان سے بات چیت کرائی گئی تھی۔

مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ہاتھرس عصمت دری معاملے کے بعد سب سے پہلے متاثرہ کنبے سے ملنے و صحیح حقائا کی جانکاری کے لئے وہاں 28ستمبر کو بی ایس پی کا وفد گیا تھا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کو تھانے میں ہی بلا کر ان سے بات کرائی گی تھی۔ بات چیت کے بعد ملی روپورٹ کافی تکلیف دہ تھی۔ جس نے مجھے میڈیا میں جانے کے لئے مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کے بعد وہاں میڈیا کے جانے پر بھی ان کے ساتھ ہوئی بدسلوکی اور اپوزیشن کے لیڈروں و لوگوں کے ساتھ پولیس نے جو لاٹھی چارج کیا وہ کافی تکلیف دہ اور قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ حکومت کو اپنے اس تکبرانہ اور تاناشاہی والے رویہ کو تبدیل کرنا چاہئے۔ ورنہ اس سے جمہوریت کی جڑیں کمزور ہوں گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

maywati
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.