ETV Bharat / state

Maulana Zahid Raza ہلدوانی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، مولانا زاہد رضا رضوی

مرادآباد پہنچنے کے بعد اتراکھنڈ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی نے کہا کہ ہلدوانی میں ریلوے تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ عدالت اعظمیٰ کے اس فیصلے سے ہزاروں لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ Maulana Zahid Raza

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 2:09 PM IST

ہلدوانی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم:مولانا زاہد رضا رضوی

لدوانی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم:مولانا زاہد رضا رضوی

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد کے دورے پر آئے اتراکھنڈ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی نے ہلدوانی تجاوزات معاملے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے ہزاروں لوگوں کو راحت پہنچی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ مولانا زاہد رضا رضوی نے کہا کہ مقامی باشندوں سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور عدالت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ Maulana Zahid Raza Reaction On Supreme Court Stay Order Over Haldwani Case

ان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہلدوانی میں رہنے والے لوگ اپنے مستقبل کو لے کر فکر مند تھے۔ لیکن سپریم کورٹ نے ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ اللہ نے ان تمام مظلوموں اور بے گناہوں کی دعائیں قبول فرمائیں۔ اتراکھنڈ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ وہ اس ملک کی سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے سپریم کورٹ کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا ہے کہ غریب آدمی کو سپریم کورٹ سے انصاف مل سکتا ہے۔ حالانکہ میڈیا کے کچھ لوگ اس معاملے کو ہندو مسلم کا رنگ دے رہے تھے، ہندو اور مسلمان دونوں کے یہاں مکانات ہیں۔ یہ ہندو مسلم معاملہ نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:Haldwani Demolition Case ہلدوانی انہدامی کارروائی پر سپریم کورٹ کی ہدایت کا اے ایم یو طلباء نے خیر مقدم کیا

مولانا نے مزید کہا کہ سال 2019 میں ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی تقریباً 1700 غیر قانونی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک بل پاس کرایا۔ ان کی مدد سے دہلی کی تقریباً 1700 غیر قانونی کالونیوں کو قانونی شکل دی گئی تھی۔ مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہلی کی طرح ہلدوانی کی ان کالونیوں کو بھی قانونی قرار دیا جانا چاہیے۔ Maulana Zahid Raza Reaction On Supreme Court Stay Order Over Haldwani Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.