ریاست اترپردیش میں مومنین کی سہولت کے لئے شیعہ ہیلپ لائن مسلسل کئی سالوں سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے لہٰذا وہ مومنین جو اپنے روزہ ،نماز یا کسی اور دینی مسئلہ میں شک کریں تو تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح10سے12بجے تک ان نمبروں9415580936,9839097407 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آج دوسرے روزہ کو لکھنو و اطراف کے لوگوں نے شیعہ ہلپ لائن نمبر پر کئی سوالات کئیے جن کا قرآن و حدیث کی روشنی جوابات دئیے گئے۔
شیعہ ہیلپ لائن نمبر پر مندرجہ سوالات کے جوابات دیئے گئے۔
سوال : اگر کوئی شخص پورے رمضان کے مہینے کی روزہ کی نیت کر لے اور بعد میں کوئی روزہ نہ رکھ سکے تو کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر رمضان کا روزہ عذر شرعی کے سبب نہیں رکھتا ہے توقضا لازم ہوگی، گنہگار نہیں ہو گا
سوال : اگر روزہ دار نے سحری کھائی اس کے دانت وغیرہ میں کچھ پھنسا رہ جائے اور دن میں وہ نگل لے ایسی حالت میں کیا روزہ صحیح ہو گا؟
جواب : دانتوں میں پھنسی ہوئی غذااگر اختیاری حالت میں حلق کے نیچے چلی جائے تو روزہ باطل ہو جائے گا۔
سوال : روزہ کی حالت میں شاوریاجھرنے کے نیچے نہانے سے روزہ باطل ہو جائے گا۔
جواب : شاور اور جھرنےسے نہانے سے روزہ باطل نہیں ہو گا۔روزہ صرف اس وقت با طل ہو تا ہے جب انسان پانی میں ڈبکی لگالے۔
سوال :اگر روزہ دار جان بوجھ کر ایک معصوم (ملائکہ انبیاء)کا قول دوسرے معصوم(ملائکہ انبیاء وغیرہ) سے منسوب کر دے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا
جواب :اگر جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر روزہ با طل ہو جائے گا۔
سوال :کیا تقلید مر د و عورت اور بچے سب پر واجب ہے ؟
جواب : تقلید ہر با لغ و عاقل شخص کے اوپر واجب ہے ۔یعنی لڑکا جب 15سال کا اور لڑکی 9سال کی ہوجائے۔
خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔اس کے علا وہ ای -میل آئی۔ڈی۔ Email:masael786@gmail.comکے ذریعہ بھی معلومات حا صل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Ramadan 2023 کل ہند اسلامک علمی اکادمی نے شرعیہ ہیلپ نمبر جاری کیا