ETV Bharat / state

حضرت علی کے یومِ ولادت پر عام تعطیل کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 5:13 PM IST

مرکزی شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے حضرت علی کے یومِ ولادت پر عام تعطیل کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بابت وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

maulana syed saif abbas
مولانا سید سیف عباس نقوی

مرکزی شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ حضرت علیؑ جو کہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ایک نمونہ عمل ہیں اور ان کا احترام ہر قوم و ملت کے افراد کرتے ہیں۔

لہٰذا ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ عظیم شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے رہتے ہیں اور یہ عظیم شخصیات نے حضرت علی کی حیات طبیہ سے درس لیا ہے۔ اس لیے 13 رجب، ولادت حضرت علی کے موقع پر پورے ملک اور تمام صوبوں میں تعطیل عام کا اعلان کر کے سب کا ساتھ اور سب کے وشواس کو مضبوطی فراہم کر یں۔

مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ جیسا کہ اتر پردیش کی ریاست میں ایک دہائی سے زیادہ ہوگیا ہے کہ حضرت علی کی ولادت پر تعطیل رہتی ہے۔

اسی ضمن میں اس سال حضرت علی کی ولادت 13 رجب 1442 بمطابق 26 فروری 2021 بروز جمعہ کو ہے۔

مزید پڑھیں:

ایم جے اکبر ہتک عزت معاملے میں پریا رمانی بری

مولانا سید سیف عباس نقوی نے مسلم قائدین و رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کو خط ارسال کر کے 13 رجب، ولادت حضرت علی کے موقع پر تعطیل عام کا مطالبہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.