مولانا متین الحق اسامہ قاسمی جو کانپور شہر کے قاضی اور اترپردیس جمعیت علماء کے صدر تھے۔ ساتھ ہی مولانا متین الحق اسامہ قاسمی 'حق ایجوکیشن فاؤنڈیشن' کے چیئرمین، کانپور شہر کے سو سے زیادہ مدارس، مکاتب اور مساجد کے سرپرست تھے۔ مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ترقی پسند سوچ کے مالک تھے۔ مولانا قاسمی نے کانپور میں حق ایجو کیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کا قیام کیا، جس میں مدارس سے فارغین طلباء کو خصوصی انگریزی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ عربی زبان اور اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے ہر سال مظاہرہ قرات القرآن کا بھی اہتمام کیا کرتے تھے۔
![معروف عالم دین مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا انتقال](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/upkan01afsosavupur10004_18072020075912_1807f_00057_174.jpg)
![معروف عالم دین مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا انتقال](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/upkan01afsosavupur10004_18072020075912_1807f_00057_133.jpg)
مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ان کا کورونا جانچ کیا گیا جس میں ان کا رپورٹ مثبت پایا گایا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہیں دیر رات تقریبا دو بجے مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا انتقال ہو گیا۔
![معروف عالم دین مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا انتقال](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/upkan01afsosavupur10004_18072020075912_1807f_00057_746.jpg)
واضح رہے کہ ایشیا کا سب سے بڑا جلوس، جلوس محمدی کی قیادت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کیا کرتے تھے۔ مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صرف ایک عالم دین ہیں نہیں بلکہ جدید دور میں حالات کی مطابقت کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے عالم دین تھے، کانپور شہر کے دیہی علاقوں میں مکاتب اور مدارس کا خصوصی نظام قائم کر رکھا تھا جس کے اخراجات آپ کے ذمے ہی ہوا کرتا تھا۔
![معروف عالم دین مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا انتقال](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/upkan01afsosavupur10004_18072020075912_1807f_00057_401.jpg)
مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب نے ابھی حال ہی میں دو برس قبل شہر قاضی کا ذمہ سنبھالا تھا اس سے قبل وہ لمبے وقت سے نائب شہر قاضی کی ذمہ داری سنبھالا تھا، عوام میں مقبولیت کی وجہ سے آپ نے تمام سیاسی اور سماجی حالات کے موقع پر عوام کی زبردست رہنمائی کی۔