ETV Bharat / state

'کورونا وائرس کا علاج کرانا شرعی فریضہ'

لکھنو کے معروف عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلمانوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بیماروں کو فوراً ڈاکٹروں سے روع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی
مولانا خالد رشید فرنگی
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:59 AM IST

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے تبلیغی جماعت کو میڈیا کے ذریعہ تنقید کا نشانہ بنانے پر محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مرض میں مبتلا ہیں انہیں فوراً ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کی ضرورت ہے۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ مرکزی تبلیغی جماعت نئی دہلی میں گزشتہ دنوں ہوئے ایک پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی، لیکن اچانک لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کافی لوگ وہیں پھنس گئے، یہاں پھنسے لوگوں میں کورونا وائس کے کئی کیسز مثبت سامنے آئے۔ اس کے بعد ملک بھر میں الگ بحث شروع ہوگئی ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج یا چیک ایپ نہ کرانے والے وہ اپنے آپ اور اپنے اہل خانہ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ فوراً ڈاکٹروں سے رجوع کریں ۔انہوں نے کہا کہ بیماروںکو علاج کرانا شرعی فریضہ ہے۔

دارالعلوم فرنگی محلی لکھنؤ کی جانب سے فتویٰ جاری

دارالعلوم فرنگی محلی لکھنؤ کی جانب سے ایک فتویٰ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ "کورونا وائرس کا علاج کرانا سبھی کے لئے لازمی ہے۔"

مولانا خالد رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس ہے، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں کیوں کہ یہ شرعی فریضہ ہے اور جو چھپائیں وہ شریعت کے مطابق عمل نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جان بوجھ کر اپنا چیک اپ یا علاج نہیں کرا رہے ہیں، وہ اسلامی شریعت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لہذا سبھی کو چاہیے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان مال بچانے کے لیے علاج ضرور کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.