ETV Bharat / state

'عید الضحیٰ سے متعلق حکومت جلد گائیڈ لائن جاری کرے' - اترپردیش نیوز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز اور قربانی کے مسئلے پر شہر قاضی مولانا خالد رشید نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ جلد ہی اس کے لئے گائیڈ لائن جاری کیا جائے گا۔

maulana khalid rasheed firangi mahali
شہر قاضی مولانا خالد رشید
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 4:04 PM IST

ماہ کے آخر میں عید الاضحیٰ ہے، جس میں قربانی ہوتی ہے لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب مسلم سماج پس و پیش میں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

نہ بکرا منڈی لگی ہیں اور نہ ہی کوئی جانور قربانی کے لئے خرید رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران لکھنؤ شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ، 'عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی اور نماز اہم ترین فریضہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس بار بھی سابقہ سالوں کی طرح قربانی اور نماز ہوگی۔ اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور صورت حال سے آگاہ کیا۔'

مولانا نے بتایا کہ، 'وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی اس پر گائیڈ لائن جاری کیا جائے گا۔'

مولانا خالد نے کہا کہ، 'کووڈ۔ 19 کی وجہ سے حکومت کی جانب سے سماجی دوری کے لئے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر قربانی کو لے کر جو بھی شرائط ہوں گی، ہم ان پر بھی عمل کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اس کے علاوہ صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے اور قربانی کا 'حصہ پیک' کر کے دیا جائے تاکہ وہاں مجمع نہ ہونے پائے۔'

قابل ذکر ہے کہ اس کام میں صرف مسلم طبقہ نہیں جڑا ہوا ہے بلکہ کسان لوگ بھی جڑے ہوئے ہیں۔ کسان اس امید پر پورے سال جانور پالتے ہیں کہ قربانی کے موقع پر ہمیں بھی اچھی قیمت وصول ہو جائے گی۔

اس لئے حکومت کو جلد از جلد گائیڈ لائن جاری کرنی چاہیے۔

ایک طرف کورونا وائرس کا خطرہ ہے تو دوسری جانب عید الضحی میں قربانی کو لے کر سبھی اندھیرے میں ہیں۔ جہاں تک نماز کا سوال ہے تو گھروں میں ادا کی جا سکتی ہے لیکن قربانی کے لیے بازار سے جانور خریدنا اور دوسرے ریاستوں سے آنے جانے پر ہونے والی دشواریاں بھی سامنے ہیں۔

اب دیکھنا ہوگا کہ اس پر حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن کب جاری ہوتی ہے؟ کیونکہ ایک ماہ سے کم کا عرصہ باقی ہے، لیکن جانوروں کے خرید و فروخت کے لئے بازار ویران ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.