مولانا کلب جواد نقوی نے لفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کیے، ہم نے کشمیر میں عزاداری کے جلوسوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہمارے مطالبے پر غور و فکر کیا جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔ امید ہے کہ اگر حالات بہتر رہے تو انشاءاللہ آئندہ عزاداری کے سبھی جلوس بحال کیے جائیں گے۔
مولانا نے کہا کہ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے ان میں تین مطالبات تھے ایک تو یہ کی کشمیر میں وقف املاک کے نظم و نسق کے لیے ایک وقف بورڈ کی تشکیل دی جائے۔ دوسرا جموں و کشمیر میں انتخابی حلقوں کی دوبارہ حد بندی کی جائے اور تیسرا عزاداری کے جلوس کی بحالی کی مانگ شامل تھی۔
مزید پڑھیں:
- سرینگر: تاریخی جلوسِ عزاء پر لگی پابندی ختم
- سرینگر: تاریخی جلوس عزاء پر عائد پابندی ہٹانے پر ملاجلا ردعمل
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عزاداری کے جلوس کی بحالی ہوئی ہے۔ مولانا نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزاداری کے جلوس کے دوران اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے پر امن طریقے سے جلوس نکالیں اور عزاداری کے دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔