ETV Bharat / state

Terrorist attack in Iran ایران میں حرم شاہ چراغ پر شدت پسندانہ حملے کی مولانا کلب جواد نقوی نے مذمت کی

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے ایران کےشہر شیراز میں حرم شاہ چراغ پر ہوئے شدت پسندانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ Maulana Kalbe Jawad Naqvi condemns terrorist attack in Iran

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 16, 2023, 8:57 PM IST

لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے ایران کےشہر شیراز میں حرم شاہ چراغ پر ہوئے شدت پسندانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔مولانانے اپنے بیان میں کہاکہ حرم شاہ چراغ پر رواں سال میں دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہمارے مقدس مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عراق میں موجود ہمارے اماموں کے مطہر روضوں پر مسلسل دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں ،مگر دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ مقدس مقامات آج بھی مرجع خلائق ہیں ۔دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی ،یہ دہشت گردتنظیموں کی ناکامی کی بڑی دلیل ہے۔

مولانانے اپنے بیان میں کہاکہ ہم حرم شاہ چراغ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔خاص طورپر رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ملت شہید پرور ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ان شاء اللہ دشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اسی طرح شرمناک ہزیمت اٹھاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2023 in UP Madrasa یوپی کے سبھی مدارس میں جشن آزادی کی دھوم

واضح رہے کہ حرم شاہ چراغ ایران کے معروف شہر شیراز میں موجود ہے جہاں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دوبیٹے احمدؑ اور محمدؑ مدفون ہیں.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.