ETV Bharat / state

پاکستان میں شیعہ اقلیت کو تحفظ فراہم کیا جائے: مولانا کلب جواد

مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے پاکستان سرکار سے قتل میں ملوث سبھی شدت پسندوں کو گرفتار کرنے، سخت سزا دینے اور شیعہ اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی تنظیموں سے بھی پاکستان میں ہوئے اس قتل عام پر سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

maulana kalbe jawad naqvi condemned massacre of shias in pakistan
پاکستان میں شیعہ اقلیت کو تحفظ فراہم کیا جائے: مولانا کلب جواد
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:54 PM IST

مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا کلب جواد نے پاکستان کے بلوچستان میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے بے قصور اور غیر مسلح لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے پاکستان میں شیعہ اقلیت پر ہونے والے ظلم و تشدد کو روکنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ برادری پر ہونے والے تشدد کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس تعلق سے پاکستان کی حکومت کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

مولانا کلب جواد نے اس حوالے سے حکومتِ پاکستان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ محفوظ نہیں ہیں۔ پاکستان میں آئے دن قتل اور اغوا کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

لو جہاد قانون پر کانپور کے شہرقاضی کا بیان

مولانا نے حکومت پاکستان سے اس قتل عام میں شامل سبھی شدت پسندوں کو گرفتار کرنے اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کہ شدت پسند گروپوں اور تنظیموں پر پابندی لگانے کے لیے حکومت پاکستان پر دباؤ بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.