ETV Bharat / state

Maulana Kalbe Jawad Naqvi لکھنو کے امام آصفی امام باڑہ میں شیعہ مہا سمیلن کی تیاریاں - شیعہ مسلک کی جانب سے مہا سمیلن

معروف عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ لکھنؤ کے اصفی امام باڑے میں شیعوں کے بنیادی مسائل کے حوالے سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے علماء خطباء و اعظین مرثیہ خواں اور تنظیموں کے ذمہ دار شرکت فرمائیں گے۔

لکھنو کے امام آصفی امام باڑہ میں 'شیعہ مہا سمیلن کی تیاریاں

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 4:07 PM IST

Updated : Mar 11, 2023, 4:15 PM IST

لکھنو:اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں شیعہ مسلک کی جانب سے مہا سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں سے شیعہ عالم دین کی شرکت متوقع ہے۔ معروف عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ملک بھر کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ 12 مارچ کو ہونے والے سمیلن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ بربرداری کی تعداد کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ لہذا میری گزارش ہے کہ جتنے زیادہ تعداد میں لوگ شامل ہوں گے، اس قدر مثبت نتائج ہوں گے کیوں کہ ووٹوں کی قدر تعداد سے ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیلن میں لوگوں کی غیرمعمولی بھیڑ کی وجہ سے یہ بات بھی باور کرانے میں آسانی ہوگی کہ ہمیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لہذا اگر وہ ہمارے مسائل کو حل نہیں کریں گے تو سیاسی طور پر بھی ہم بیدار ہوں گے۔ اصفی امام باڑہ ابھی تک عوام سے بھرا نہیں ہے لیکن امید ہے کہ سمیلن سے قبل میں بھر جانے کی امید ہے۔

لکھنو کے امام آصفی امام باڑہ میں 'شیعہ مہا سمیلن کی تیاریاں

یہ بھی پڑھیں:Yaad E Raftagan Programme In Jaunpurنمایاں شخصیات کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ پانچ مارچ کو مولانا یعسوب عباس نے عظیم الشان اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کا عنوان تھا جنت البقیع کے انہدام کے سو برس مکمل ہونے پر سعودی حکومت کے خلاف صرف پر امن طریقے سے احتجاج کرنا اور جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ تھا۔ اس اجتماع میں مولانا کلب جواد شامل نہیں ہوئے تھے۔ فکری اختلاف کی بنیاد پر مولانا کلب جواد نے بھی عظیم الشان اجتماع کا اعلان کیا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ ان اجتماعات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Last Updated : Mar 11, 2023, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.