ETV Bharat / state

Maulana Kalbe Jawad Naqavi وقف املاک پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈی ایم کے رہائش گاہ تک مارچ کا اعلان: مولانا کلب جواد - مولانا سید کلب جواد نقوی

وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس ہوئی۔پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19 ستمبرکو اپنے گھر سے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ تک وہیل چیئر پر جانے کا اعلان کیا Maulana Kalbe Jawad Naqavi

وقف املاک پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈی ایم کے رہائش گاہ تک مارچ کا اعلان: مولانا کلب جواد

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 1:41 PM IST

لکھنؤ: وقف مسجد شہدرا اور دیگر وقف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف آج مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کو خطاب کیا۔مولانا نے کہ ڈی ایم کی نگرانی میں وقف املاک پر ناجائز قبضے ہورہے ہیں جنہیں ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے۔Maulana Kalbe Jawad Naqavi Says Encroachment Of Waqf Property Not Acceptable

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہم ایک زمانہ سے وقف املاک کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ وقف املاک پر ناجائز قبضے کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرین گے ۔

وقف املاک پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈی ایم کے رہائش گاہ تک مارچ کا اعلان: مولانا کلب جواد
وقف املاک پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈی ایم کے رہائش گاہ تک مارچ کا اعلان: مولانا کلب جواد

مولانا نے کہا کہ مایاوتی کے قریبی ستیش چندر مشرا نے مسجد شہدرا کی 27 بیگھہ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے شیعہ وقف بورڈ کے ذریعہ تمام کاغذات ڈی ایم تک پہنچوائے ہیں۔وقف بورڈ کے چئیرمین علی زیدی نے ڈی.ایم. کو مسجد شہدرا کا پورا ریکارڈ دیا ہے ۔مگر وہ کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ان کےاس رویہ سےایسا لگ رہا ہے جیسے وہ وقف مافیائوں سے ملے ہوئے ہیں۔ کربلا عباس باغ کی پیمائش اور ناجائز قبضے ہٹوانے کے لئے ہم نے کئی بار ڈی.ایم کو خط لکھا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

یہ بھی پڑھیں:Danish Azad on Madrasa Survey مدرسہ سروے کے بعد کوئی کارروائی نہیں ہوگی، دانش آزاد

انہوں نے کہاکہ امام باڑہ غفران مآب کی پیمائش کے لئے نو محرم کو دن میں گیارہ بجے لوگ بھیجے کہ اس وقت مجلس کی وجہ سے پیمائش کا کام ہی نہیں ہوسکا تھا۔ اس لئے ان کی نیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ وقف حسین آباد ٹرسٹ کی طرح ڈی.ایم چاہتے ہیں کہ وقف کی دیگر املاک بھی ان کے قبضے میں آ جائے ۔حسین آباد ٹرسٹ کی آمدنی شیعوں پر خرچ ہونی چاہئیے مگر وہ سب ڈی.ایم اور ایس.ڈی.ایم اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں۔ Encroachment Of Waqf Property Not Acceptable

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.