ETV Bharat / state

Maulana Ismail Merathi Birth Anniversary مولانا اسماعیل میرٹھی کے یوم پیدائش پر میرٹھ میں تقاریب

مولانا اسماعیل میرٹھی کے یوم پیدائش کے موقع پر آج میرٹھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ Maulana Ismail Merathi Birthday Celebration

اسماعیل میرٹھی
اسماعیل میرٹھی
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 11:19 AM IST

میرٹھ: ریاست ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 12 نومبر سنہ 1844 کو تاریخ اردو ادب کے مایہ ناز، ممتاز شخصیت اور مفکر قوم اسماعیل میرٹھی کی پیدائش ہوئی۔ میرٹھ میں مولانا اسماعیل میرٹھی کے ذریعے قائم کردہ اسماعیل گرلس ڈگری کالج میں آج مولانا اسماعیل میرٹھی کے یوم پیدائش کے موقعے پر شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مولانا اسماعیل میرٹھی کی اردو زبان اور ادب میں خدمات کے حوالے سے خطبہ پیش کیا گیا۔ ساتھ ان کی غزلوں کو پڑھا گیا۔

مولانا اسماعیل میرٹھی کے یوم پیدائش پر میرٹھ میں تقاریب کا اہتمام

صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ہمہ مسعود نے کہا کہ مولانا اسماعیل میرٹھی نے جس طرح لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیتے ہوئے ان کے لیے ادارے قائم کرائے جن کے ذریعے آج سماج میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی لاکھوں لڑکیاں فیضیاب ہو رہی ہیں، وہیں موجودہ تعلیمی نصاب میں اسماعیل میرٹھی کی کتابوں سے آج طلباء و طالبات ان کے کلام سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ Maulana Ismail Merathi

مولانا اسماعیل میرٹھی کی سماجی ملّی ادبی اور تعلیمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مولانا کی روشن خیالی اور زمینی کاوشوں کا ہی نتیجہ تھا کہ ان کے قائم کردہ تعلیمی ادارے آج بھی تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں اور مولانا کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے ان اداروں میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے تاکہ نئی نسل مولانا اسماعیل میرٹھی کی خدمات سے استفادہ کرتی رہے۔ Maulana Ismail Merathi

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل میرٹھی کا یوم پیدائش آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.