مولانا ابو العرفان خان ندوی سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور آئے ہوئے مہمانوں نے اظہارِ خیالات کرتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیا۔
مولانا ابو العرفان خان ندوی میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نعمان خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے نام سے منسوب سوسائٹی کے زیر اہتمام ان لوگوں کو اعزاز و انعام دیا گیا، جو کورونا وباء کے دوران عوام کی خدمت کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس سوسائٹی کے ذریعہ 200 ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا اور یہ کام پانچ سالوں سے مسلسل کرتا آرہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد کرکے محض لوگوں میں خدمتِ خلق کے تئیں بیداری پیدا کرنا مقصد ہے تاکہ لوگ اپنی وسعت کے مطابق غریبوں و محتاجوں کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں:
بے موسم بارش اور شدید ژالہ باری سے کسان مایوس
اس موقع پر علاقائی سبھاسد ابوذر شیخ، ایکزیکٹیو آفیسر نگر پالیکا سنتوش کمار مشرا،نگر پالیکا کے سابق چیئرمین دنیش ٹنڈن، مولانا انوار احمد قاسمی، نکھیلیش سنگھ، الماس احمد صدیقی وغیرہ موجود رہے۔