ETV Bharat / state

Mukhtar Ansari granted bail by MP MLA Court: مختار انصاری کو ایم پی، ایم ایل اے کورٹ سے ملی ضمانت

مئو ضلع کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے بدھ کو رکن اسمبلی مختار انصاری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ Mukhtar Ansari granted bail by MP MLA Court

مختار انصاری کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے ملی ضمانت

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 5:31 PM IST

Updated : Feb 16, 2022, 5:41 PM IST

مئو ضلع کی ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے گینگسٹر ایکٹ کیس میں مختار انصاری کو ایک لاکھ روپیے کے مچلکے پر ضمانت دی۔

عدالت نے مختار کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ مختار کے کیس کی سماعت کے دوران ان کے قریبی دوست بھی موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مختار انصاری کو عدالت سے کسی معاملے میں ضمانت ملی ہے۔ مختار کو ضمانت ملنے کی خبر کے بعد مختار کے حامیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

واضح رہے کہ مختار انصاری گزشتہ 14 برس سے جیل میں بند ہیں۔ مختار انصاری کے خلاف کئی سنگین جرائم کے 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ لیکن پھر بھی مختار انصاری نے جیل میں رہ کر الیکشن جیتا ہے۔

اس سے قبل مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے جیل میں والد سے ملنے کے بعد ڈی ایم، ایس پی اور ایس او جی انچارج پر اپنے والد کو جان سے مارنے کی سازش جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

Last Updated : Feb 16, 2022, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.