ETV Bharat / state

مئو: پسماندہ طبقات کے لئے محکمہ صحت کا کیمپ - ہیلتھ کیمپ

مئو میں پسماندہ طبقات کے لئے محکمہ صحت کا کیمپ لگایا گیا۔ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کے چکر لگانے سے اب راحت مل سکتی ہے۔

Mau: Health department camp for backward classes
مئو: پسماندہ طبقات کے لئے محکمہ صحت کا کیمپ منعقد
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 4:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے پسماندہ طبقات کے لیے محکمہ صحت مخصوص کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ 'جن آروگیہ میلا' پروگرام کے بینر تلے یہ خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ کیمپ میں ضلع ہسپتال کے اسسٹنٹ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جاوید اختر کی قیادت میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کارفرما ہے۔

مئو شہر میں پسماندہ طبقات کی کثیر آبادی کے مد نظر یہ ہیلتھ کیمپ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اگرچہ 'جن آروگیہ میلا' پروگرام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی اسے بند کر دیا گیا۔ اب ہر اتوار کو یہ خدمات ایک بار پھر فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہاں علاج اور دوائیں پوری طرح مفت مہیا کرائی گئیں۔

مئو: پسماندہ طبقات کے لئے محکمہ صحت کا کیمپ منعقد

اس کے علاوہ مضر امراض سے متعلق ٹیسٹ بھی یہاں مفت میں کرانے کی سہولیات دستیاب ہیں۔ آروگیہ میلے میں مریضوں کی تعداد کافی کم نظر آئی۔ اس کی ایک وجہ ایسے فلاحی پروگرامز کو عوامی سطح پر کم مشتہر کیا جانا بھی ہے۔

ماہر ڈاکٹروں کے مطابق مئو کے بنکروں کا ایک بڑا طبقہ پسماندہ حالات میں زندگی بسر کر رہا ہے۔ اس طبقہ کو طبی خدمات کی سخت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.