ضلع مئو میں آج سے فرنٹ لائن ورکرز کا کووڈ 19 ویکسینیش شروع ہوا ہے، اس ضمن میں سب سے پہلے پولس اہلکاروں کی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔
اسپتال میں ٹیکہ کاری کرانے آئے پولس اہلکاروں نے اسے ملک کے حق میں ضروری قدم بتایا۔ اس موقع پر کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق پولس اہلکاروں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔
ضلع اسپتال کے کووڈ کئیر سنٹر نے ایک فہرست جاری کی ہے۔ ہر محکمے کے لیے فہرست کے مطابق ٹیکہ کاری کا دن طے کیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ویکسینیش سنٹر کے انچارج نے بتایاکہ پولس اہلکاروں کی ڈیوٹی ختم ہوتے ہی کووڈ 19 ویکسین لگائی جارہی ہے۔
مئو ضلع میں میں کووڈ وکسینیش مہم پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ضلع میں ابھی تک کووڈ ویکسین کے منفی اثرات مرتب ہونے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔