ETV Bharat / state

مئو: دیہی اسکول میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

مرکزی حکومت دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں کو خاص پروگرام سے منسلک کر رہی ہے۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس مقصد کے لئے پروگرام مرتب کیا ہے۔

mau: conducting a three day workshop at school
اسکول میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 5:06 PM IST

مرکز نے دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کررہے طلبا و طالبات کے لئے خاص پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کررہے بچے تکنیکی اعتبار سے شہری بچوں سے کم تر نہ رہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مرکزی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اس مہم کی کمان سونپی گئی ہے۔ مئو ضلع کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے۔ یہاں بچے سائنسی ترقی کی جانکاری حاصل کر رہے ہیں۔

اس پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات کے لئے یہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں:

سنگھو بارڈر پر جھڑپ

اسکول کے منتظمین کے مطابق اس کوشش سے دیہی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ اس پیش رفت سے بہترین صلاحیت والے طلبا و طالبات کی جماعت ملک وقوم کی خدمت کرے گی، ایسی امید کی جا رہی ہے۔ تین روزہ ورکشاپ میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.