ETV Bharat / state

مئو: دریائے گھاگھرا کی آبی سطح میں زبردست اضافہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں رنگ باندھ ٹوٹ جانے سے آبادی والے علاقوں میں دریائے گھاگھرا کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ آبی سطح میں زبردست اضافہ سے سرحدی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Mau: A sharp rise in the water level of the Ghaghra River
مئو: دریائے گھاگھرا کی آبی سطح میں زبردست اضافہ
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 6:52 PM IST

دریائے گھاگھرا کی آبی سطح میں زبردست اضافہ سے ضلع مئو کے سرحدی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مئو کے مدھوبن تحصیل حلقہ میں درجنوں گاؤں کا تعلق ضلع سے ٹوٹ گیا ہے۔

مئو: دریائے گھاگھرا کی آبی سطح میں زبردست اضافہ

دریائے گھاگھرا کے پانی کو روکنے کے لئے تعمیر کیا گیا رنگ باندھ دباؤ میں آ کر دیر شب ٹوٹ گیا۔ انتظامیہ اور پولیس کے افسران موقع پر موجود ہیں۔

ایس ڈی ایم مدھوبن کے مطابق تقریباً 32 ہزار کی آبادی سیلاب کی زد میں ہے۔ رنگ باندھ ٹوٹنے کے بعد دریا کا پانی تیزی کے ساتھ آبادی والے علاقوں میں پھیل رہا ہے۔ ہزاروں ایکڑ دھان کی فصل غرقاب ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ مقامی لوگ خود بھی باندھ کی مرمت میں مصروف ہیں۔ پلاسٹک کٹ بنا کر باندھ کو دوبارہ مرمت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رنگ باندھ کے ٹوٹ چکے حصہ کے دوسری جانب سیلاب میں پھنسے لوگ راحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

Mau: A sharp rise in the water level of the Ghaghra River
مئو: دریائے گھاگھرا کی آبی سطح میں زبردست اضافہ

بتا دیں کہ دریائے گھاگھرا میں نصف شب اچانک آبی سطح میں اضافہ کے ساتھ پانی کی اونچی لہریں پیدا ہوئیں۔ لہروں کے زور سے حفاظت کے لئے تعمیر کیا گیا رنگ باندھ اچانک ٹوٹ گیا۔ باندھ کو توڑتے ہوئے دریا کا پانی مدھوبن تحصیل حلقہ کے غزیاپور، گنگا پور، دوباری، موساڈیہہ سمیت ایک درجن سے زائد گاؤں میں داخل ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.