ETV Bharat / state

Mathura Eidgah Case امین پروانہ کو شاہی عیدگاہ بھیجنے کا دوبارہ حکم جاری

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 9:51 AM IST

شاہی مسجد عیدگاہ کے وکیل نیرج شرما کا دعویٰ ہے کہ یہ حکم امین پروانہ کے لیے دیا گیا ہے، یہ سروے کے لیے نہیں ہے۔ یہ حکم انہیں سنے بغیر دیا گیا ہے، اس لیے وہ جمعرات کو عدالت کھلنے پر اسے چیلنج کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

متھرا: شری کرشن جنم بھومی شاہی مسجد عیدگاہ سے متعلق ایک معاملے میں ہندو فریق نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ شاہی مسجد عیدگاہ کے سروے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور اگلی سماعت کے لیے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ مدعی فریق کے وکیل شیلیش دوبے کا دعویٰ ہے کہ سینئر ڈویژن ایف ٹی سی کورٹ نیرج گونڈ کی طرف سے بال کرشنا اور دیگر بمقابلہ انتظامیہ کمیٹی اور دیگر معاملات میں عیدگاہ کے امین سروے کے لیے دیا گیا حکم میرٹ پر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شاہی مسجد عیدگاہ کے وکیل نیرج شرما کا دعویٰ ہے کہ یہ حکم امین پروانہ کے لیے دیا گیا ہے، یہ سروے کے لیے نہیں ہے۔ یہ حکم انہیں سنے بغیر دیا گیا ہے۔ اس لیے وہ جمعرات کو عدالت کھلنے پر اسے چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سروے عیدگاہ کا کیا جانا ہے اور جواب دہندہ کی طرف سے پیروی ان کے بجائے یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ سے کی گئی ہے۔ 8 دسمبر 2022 کو بال کرشنا نے ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا اور دیگر بمقابلہ انتظامیہ کمیٹی اور دیگر کے خلاف سول جج سینئر ڈویژن III کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہی مسجد عیدگاہ کیشو دیو مند کی 13.37 ایکڑ زمین میں بنائی گئی ہے اور اسے وہاں سے ہٹانے کی مانگ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ متھرا میں ایک مقامی عدالت نے شاہی مسجد عیدگاہ کیس میں شاہی مسجد عیدگاہ کے سروے کے لئے داخل نظر ثانی درخواست کو خارج کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Mathura Eidgah Case شاہی عیدگاہ معاملہ، عدالت نے سروے کی درخواست کو خارج کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.