ETV Bharat / state

Ghaziabad Fire غازی آباد میں آتشزدگی، درجنوں جھونپڑیاں خاکستر

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 12:21 PM IST

غازی آباد کے ٹیلا موڈ تھانے کی کچی آبادی میں کل رات اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

آتشزدگی
آتشزدگی

غازی آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے جھگی جھونپڑی والے علاقہ میں گزشتہ شب زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں درجنوں جھونپڑیاں خاکستر ہوگئیں۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ صبح تک آگ پر قابو پایا جا سکا۔

معاملہ غازی آباد کے ٹیلا موڈ تھانے کے علاقے بھوپورہ کے قریب ڈیفنس کالونی کا ہے۔ جہاں کچھ جھگی جھونپڑی پر مشتمل علاقہ آباد ہے، اس علاقے میں ہفتہ کی رات آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر آگ زیادہ بھیانک نہیں لگ لیکن آہستہ آہستہ آگ کے شعلے بڑھتے گئے اور دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر انجن موقع پر پہنچا اور رات بھر آگ پر قابو پانے کا کام جاری رہا، فی الحال مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ کچی سگریٹ نوشی کے سبب نکلنے والی چنگاری کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان کچی آبادیوں میں کئی بار آگ لگ چکی ہے۔ بھوپورہ کے قریب کچی بستیاں اور کباڑ کے گودام ہیں۔ واقعہ میں کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ وہیں ایس پی سٹی گیانیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کیس میں کسی بھی سطح پر غفلت پائی گئی تو غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Fire in Mathura hotel متھرا کے ورنداون ہوٹل میں آتشزدگی، 2 ملازمین جھلس گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.