ETV Bharat / state

مظفّر نگر کے اسکریپ کے گودام میں لگی بھیانک آگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 12:07 PM IST

Fire Break Out In Scrap Godown In Muzaffarnagar مظفرنگر میں منگل کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس واقعے کے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

مظفّر نگر کے اسکریپ کے گودام میں لگی بھیانک آگ
مظفّر نگر کے اسکریپ کے گودام میں لگی بھیانک آگ
مظفّر نگر کے اسکریپ کے گودام میں لگی بھیانک آگ

مظفّر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی۔اس واقعے کے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور سکریپ کے گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی۔

پلاسٹک کی وجہ سے آگ میں اضافہ اس حد تک بڑھ گیا کہ فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا اگ کی اطلاع ملتے ہی مظفر نگر ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے عالی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے گودام میں کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر بمشکیل قابو پایا گیا۔

مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ جانکاری دیتے ہوئے ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ صبح سویرے سول لائن علاقے میں کچی سڑک پر ایک اسکرپٹ گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ اب تک اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یہ بھی پڑھیں:سنبھل کے مشہور سیخ کباب کا ذائقہ جسے مشہور اداکار دلیپ کمار اور جانی واکر بھی پسند کیا کرتے تھے

سول لائن پولیس کو تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا آگ لگنے کی کوئی اور وجہ تھی۔ اس بات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ گھنی آبادی کے درمیان بنائے گئے اس سکریپ گودام کے مالک کے پاس کوئی لائسنس ہے یا یہ گودام غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.