ETV Bharat / state

میرٹھ: وزیراعلی اجتماعی شادی اسكیم کی شروعات لیکن۔۔۔

اتر پردیش میں اَن لاک کے بعد ایک بار پھر وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کی شروعات کی گئی لیکن اس میں رجسٹریشن کم ہو رہے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:59 PM IST

وزیراعلی اجتماعی شادی اسكیم
وزیراعلی اجتماعی شادی اسكیم

اترپردیش محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام نافذ کی جانے والی اس اسکیم کے رجسٹریشن میں اس سال بھی کم درخواست ہی موصول ہو رہی ہیں۔

وزیراعلی اجتماعی شادی اسكیم

نومبر کے آخر تک میرٹھ میں منعقد ہونے والی اس اجتماعی شادی تقریب کے لیے اب تک 21 جوڑوں نے ہی رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے تقریباً 65 جوڑوں کی شادی کرانے کے لیے رقم بھی حکومت جانب سے جاری کی جاچکی ہے۔

سماج کے غریب اور ضرورتمند طبقہ کی مدد کے لیے اتر پردیش حکومت کی جانب سے اسکیمیں تو عمل میں لائی جا رہی ہیں لیکن ان اسکیموں کا مکمّل فائدہ مستحقین تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ ایسی ہی ایک اسکیم اجتماعی شادی اسکیم ہے جس میں سرکاری بجٹ ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی درج کی جا رہی ہے اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران کو مستحق جوڑوں کی تلاش میں کافی پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں شادی کے جوڑوں كو تلاش کے ساتھ ہی اسكیم کے ہدف كو پورا کر لیا جائے گا۔

وزیراعلی اجتماعی شادی اسكیم
وزیراعلی اجتماعی شادی اسكیم

وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری اس شادی اسكیم میں ابھی صرف 21 رجسڑیشن ہی ہوسکے ہیں۔ ان میں صرف ایک مسلم جوڑے نے رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ محکمہ کے افسران کا ماننا ہے کہ اس اسکیم میں گزشتہ برسوں میں مسلم جوڑوں کی تعداد 75 فی صد تک رہی ہے اور اس شادی اسكیم میں مسلم جوڑے بڑی تعداد میں رجسٹریشن بھی کراتے ہیں۔

کسی بھی سرکاری اسکیم کی اہمیت ضرورتمند اور مستحق افراد تک اس اسکیم کا مکمّل فائدہ پہنچنے سے ہوتی ہے لیکن سرکاری امداد کے نام پر مدد کے دکھاوے کی رسم ادائیگی اسکیم کے اصل مقصد کو ختم کر دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.