ETV Bharat / state

Mass Marriage Ceremony: ثقلین اکیڈمی کی جانب سے 17 جولائی کو اجتماعی شادیوں کا اہتمام

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ثقلینی اکیڈیمی آف انڈیا کی جانب سے غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرکے رشتۂ ازدواج سے منسلک کیا جائے گا۔ 17 جولائی کو رامپور میں ثقلینی اکیڈیمی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی یہ دوسری تقریب منعقد ہوگی۔ Saqlaini Academy of Rampur

ثقلین اکیڈمی کی طرف سے 17 جولائی کو غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 11:49 AM IST

رامپور: عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ مولانا شاہ ثقلین میاں کی فلاحی تنظیم شاہ ثقلینی اکیڈیمی آف انڈیا کی جانب سے رامپور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ 17 جولائی کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں 15 غریب جوڑوں کو رشتۂ ازدواج سے منسلک کیا جائے گا۔ Saqlaini Academy of Rampur۔ یہ جانکاری ثقلینی اکیڈیمی رامپور یونٹ کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے دی۔ Mass Marriage Ceremony of Saqlaini Academy

ثقلین اکیڈمی کی طرف سے 17 جولائی کو غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی

یہ بھی پڑھیں:

اکیڈمی کے ضلع صدر ناصر ثقلینی نے بتایا کہ جشن شاہ شرافت علی میاں کے موقع پر 17 جولائی کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک اجتماعی شادیوں کا پروگرام چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خصوصی طور پر ان کے پیر شاہ ثقلین میاں خود بریلی سے تشریف لائیں گے اور خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جشن شاہ شرافت اور اجتماعی شادیوں کی تقریب مولانا ثقلین میاں کی سرپرستی میں منعقد کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں نوید ثقلینی، شاہ رخ ثقلینی، کوثر ثقلینی، سجاد ثقلینی، غلام نبی ثقلینی اور اکیڈمی کے دیگر عہدیدار و ممبران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.