ETV Bharat / state

Woman Elopes With Her Lover مرزاپور میں شادی شدہ خاتون عاشق کے ساتھ فرار - مرزاپور میں شادی شدہ خاتون عاشق کے ساتھ فرار

ضلع مرزاپور میں ایک تین سالہ بچے کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی۔ لڑکی کے والد نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس دونوں کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی بعد میں خاتون کے شوہر نے اسے عاشق کے حوالے کردیا۔ Wife Elopes With Her Lover in Mirzapur

مرزاپور میں شادی شدہ خاتون عاشق کے ساتھ فرار

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 6:19 PM IST

مرزاپور: ریاست اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے راج گڑھ تھانہ علاقے میں ایک گاؤں میں پنچایت میں ہوئے فیصلے کے بعد ایک شخص نے اپنی بیوی کو عاشق کے حوالے کردیا۔ بیوی اپنے تین سال کے بچے کو شوہر کو سونپ کر چلی گئی۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ تھانہ علاقے کی ایک لڑکی کی شادی تین سال پہلے فیروزآباد میں ہوئی تھی۔ اپنے شوہر سے اسے ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے۔ گذشتہ دنوں وہ اپنے مائیکے آئی تھی۔ پاس کے گاؤں کے ایک رہنے والے ایک لڑکے سے اس کا معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں فرار ہوگئے۔ لڑکی کے والد نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس دونوں کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی۔ اتوار کو شوہر اور اہل خانہ کو بھی بلایا گیا۔ ساتھ ہی لڑکی کے گھر والوں کو بھی تھانے بلایا گیا۔

پولیس نے گاؤں کے معزز افراد کو بلا کر پنچایت کرایا۔ اپنی بیوی کو دوسرے شخص سے کافی پیار دیکھ شوہر نے اپنی مرضی سے بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ رہنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ ماں نے بچے کو لینے سے انکار کردیا۔ صلح سمجھوتہ ہوا اور بچے کو والد کے سونپ دیا گیا۔ تھانہ انچارج رانا پرتاپ نے بتایا کہ لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ چلی گئی۔ وہیں گزشتہ روز مرزاپور ضلع کے دیہات کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں عاشق اپنی شادی شدہ محبوبہ سے ملنے آیا تھا۔ اس دوران معشوقہ کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے درخت سے باندھ کر پٹائی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Unique Wedding in Gopalganj نوجوان کو جس لڑکی کی وجہ سے جیل ہوئی، چار گھنٹے کی پیرول میں اسی سے شادی کرلی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.