باغپت: اتر پردیش میں باغپت کے کھیکڑا علاقے میں جمعرات کو ایک شادی شدہ خاتون کی تیزاب پینے سے مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مونو ولد بھوشن شرما کی شادی تقریباً آٹھ سال قبل ہریانہ کی رہنے والی مونیکا شرما سے ہوئی تھی جو کہ کھیکڑا تھانہ علاقہ کے تحت بڑگاؤں کی رہنے والی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفیہ کی یہ دوسری شادی تھی اور دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ جمعرات کو متوفیہ مونیکا نے گھر میں رکھا تیزاب پی لیا جس سے اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک کپڑوں کی دکان پر خریداری کے لیے آنے والے دو افراد کو متعلقہ دکان میں کام کرنے والوں نے پانی مانگنے پر تیزاب کی بوتل دے دی اور دونوں پانی سمجھ کر تیزاب پی گئے۔ پانی سمجھ کر تیزاب پینے کے بعد نوجوانوں کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد دونوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر منڈل، محمد نگر گاؤں سے تعلق رکھنے والے وجئے کمار اپنے ارکان خاندان کے ساتھ شادی کے کپڑے خریدنے کے لیے نظام آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ایک کپڑے کی دکان پر آئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد وجے کمار کو پیاس لگی اور اس نے دکان کے ملازمین سے پانی مانگا۔ ایک آدمی پانی کی بوتل لے کر آیا۔ وجے کمار نے اسے پی لیا۔ اس کے بعد وہاں موجود دکان کے ملازم نے بھی اسے پی لیا۔ تھوڑی دیر بعد دونوں کی طبیعت خراب ہوگئی انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Death of a Woman in Suspicious Circumstances باغپت میں خاتون کی مشتبہ حالت میں موت
یو این آئی