اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو مکھ منتری ساموہک ویواہ یوجنا Mukhya Mantri Samohik Vivah Yojana کے تحت ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کے 422 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک Marriage Of 422 Couples in Barabanki ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مکھ منتری ساموہک ویواہ یوجنا Mukhya Mantri Samuhik Vivah Yojana کے تحت ایک جوڑے پر 51 ہزار روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ جس میں 35 ہزار کا جہیز دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی لڑکی کو 10 ہزار روپے کی نقد رقم دی جاتی ہے. جبکہ 6 ہزار روپے کا کھانا پینا کرایا جاتا ہے۔ سال میں تین دفعہ اس یوجنا کے تحت شادی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
سنیچر کے روز بھی مکھ منتری ساموہک ویواہ یوجنا Mukhya Mantri Samuhik Vivah Yojana کے تحت نواب گنج تحصیل کے جی آئی سی کے آڈٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 84 جوڑوں کا ہندو روایت کے مطابق شادی ہوئی جبکہ 5 جوڑوں کا نکاح کیا گیا۔
مزید پڑھین:
تمام جوڑوں کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے آشرواد دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھر میں آرہی نئی بہو کو اپنی بیٹی سمجھیں ساتھ ہی انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساس سسر کو اپنے والدین کی طرح عزت کریں۔