ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے لیے مارچ - علی گڑھ

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے لیے مارچ
ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے لیے مارچ
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 9:12 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:33 AM IST

شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ٹی اے) نے ہادی حسن ہال سے ٹراما سینٹر تک ایک احتجاجی مارچ نکال کر ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا،

احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے لیے مارچ

واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 12 دسمبر کو متنازع تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل پر تھانہ سول لائن علی گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا اور 29 جنوری کو ممبئی سےحراست میں لینے کے بعد علی گڑھ عدالت میں پیش کیا گیا، اور حفاظت کی بنا پر ان کو متھرا جیل بھیج دیا گیا۔

اس کے بعد کورٹ میں ضمانت پیش کی گئی کورٹ نے ضمانت سنی اور ڈاکٹر کفیل کو ضمانت مل گئی، 12 تاریخ کو ان کو رہائی کا آرڈر بھیجا جس کو جیل انتظامیہ نے ماننے سے انکار کردیا اور ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگا دیا۔

ڈاکٹر کفیل پر لگائے گئے این ایس اے کے خلاف آج ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا، جس میں ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاج کے دوران ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے ڈاکٹر کفیل کی حمایت کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور پولیس مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔

آر ڈی اے کے صدر محمد حمزہ نے بتایا ریاست اترپردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ کی جو حکومت ہے جو لوگ سی اے اے، این آر سی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جس طرح سے یہ لوگوں کو دبانا چاہ رہے ہیں جو ان کے ظالمانہ رویہ ہے جس طرح سے یہ اترپردیش انتظامیہ کو چلا نہیں پارہے ہیں جو لوگ ان کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ان کو ڈھکنے کے لیے ان کو دبانے کے لیے ڈاکٹر کفیل خان پر این ایس اے لگایا گیا ہے۔

ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے تمام طلبہ مطالبہ کرتے ہیں ڈاکٹر کفیل پر جو این ایس اے لگایا گیا ہے اس کو واپس لیا جائے۔

آر ڈی اے کے سابق صدر شاہنواز نے بتایا یہ احتجاجی مارچ ڈاکٹر کفیل خان پر جو این ایس اے لگاکر ان کی گرفتاری کی گئی ہے اس کے خلاف احتجاج مارچ نکالنا ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان پر جو این ایس اے لگایا گیا ہے اس کو واپس فوراً لیا جائے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.