ضلع میں داخل ہوتے ہی انہیں فوراً طبی جانچ کے لئے اسپتال پہنچایا جا رہا ہے. ایسے افراد کی لمبی قطار اسپتالوں میں دیکھی جا رہی ہیں۔ اسپتال عملہ ان افراد کی تھرمل اسکیننگ کرنے کے بعد ساری تفصیلات درج کر رہا ہے. شبہہ ہونے پر انہیں کورنٹائن سنٹرز بھیجا جا رہا ہے.
کورنٹائن سنٹرز میں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ قائم کئے گئے کمیونٹی کچن سے کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے. کمیونٹی کچن میں حفظانِ صحت کا پورا خیال رکھا جارہا ہے. کمیونٹی کچن میں ایک وقت کا ناشتہ اور دو وقت کا کھانا تیار کیا جا تاہے. کمیونٹی کچن کی نگرانی انتظامیہ کے افسران خود کر رہے ہیں. تاکہ کوئ ناگہانی آفت پیش نہ آئے.