سال 2018 میں حمید پور کا سرکاری جونئیر ہائی اسکول بند کر دیا گیا ۔ اب یہ جانوروں کے تبیلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
اسکول کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے۔ کلاس رومس کے دروازے اور کھڑکیاں اکھاڑی جا چکی ہیں۔ اب یہ جونئیر ہائی اسکول کھنڈر میں تبدیل ہو رہا ہے۔
درس و تدریس کا عمل بند ہونے کے بعد لوگ یہاں اپنے جانور باندھ رہے ہیں۔
تقریبا ایک بیگھا اراضی پر مبنی جونئیر ہائی اسکول کی عمارت کافی مضبوطی سے تعمیر کی گئی تھی ۔ اسکول بند ہونے کے بعد اس کی دیکھ بھال بھی بند ہو گئی۔
مقامی باشندوں کے مطابق گاؤں کے بچے تعلیم حاصل کرنے کےلیے آٹھ کلومیٹر دور کوپاگنج یا پھر مئو شہر کا رخ کر رہے ہیں۔
اترپردیش حکومت نئے اسکول تعمیر کرنے کے بجائے پہلے سے قائم اسکولوں کو بند کر رہی ہے۔ حکومت کے اس فیصلےسے مقامی باشندوں کو بے حد افسوس ہے۔