ETV Bharat / state

Aligarh Road Accident علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - پلول سڑک حادثہ

علی گڑھ ضلع میں منگل کی رات ایک بے قابو بس نے کئی بائک سواروں اور کاروں کو روند ڈالا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ road accident in Aligarh

علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 10:06 AM IST

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں منگل کی دیر رات سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پنجاب سے آنے والی بس بے قابو ہو کر درجنوں گاڑیوں کو روندتے ہوئے ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ اس سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے دیر سے پہنچنے پر ہجوم نے توڑ پھوڑ کی اور پلوال روڈ کو بلاک کردیا۔ اسی دوران موقع پر پہنچے اعلیٰ پولیس افسران نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ سڑک حادثہ تھانہ ٹپل علاقے کے پلوال روڈ کے کرانہ علاقے میں پیش آیا۔ Bus Accident in Aligarh

علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

پولیس کے مطابق نجی بس ہریانہ کے پلوال سے علی گڑھ کی طرف آرہی تھی۔ ٹبل کے قریب جاگرن میں شرکت کے لیے لوگ پہنچے تھے۔ اس دوران ایک بے قابو بس نے پلوال روڈ کے کرانہ کے قریب جاگرن میں شرکت کے لیے آنے والی 10 سے زائد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک کار بھی بس کی لپیٹ میں آ گئی۔ ان سب کو ٹکر مارتے ہوئے پرائیویٹ بس ڈیوائیڈر میں گھس گئی۔ جس کی وجہ سے 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے زیادہ تر لوگ قریبی گاؤں میں جاگرن میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Horrific Accident In Nadia سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ بس ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ موقع پر پہنچی پولیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے بلند شہر کے دھنورا سے آئے تھے۔ یہ لوگ ٹپل کے کرانا گاؤں میں دیوی جاگرن میں شرکت کرنے آئے تھے۔ عینی شاہد ونود نے بتایا کہ بس کی رفتار بہت تیز تھی۔ بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر کاروں اور بائک سے ٹکرا گئی۔ وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ لیکن پولیس دیر سے پہنچی۔ جس کی وجہ سے مشتعل مقامی لوگوں نے پلوال روڈ بلاک کرتے ہوئے لاش کو اٹھانے نہیں دیا۔ اعلیٰ پولیس افسر کے سمجھانے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.