ETV Bharat / state

سینکڑوں یومیہ مزدور کی وطن واپسی

ریاست ہریانہ سے بہرائچ آئے مزدوروں سے ضلع مجسٹریٹ و پولیس کپتان نے ملاقات کی اور ان کے رہنے، کھانے، پینے والی چیزوں کا جائزہ لیا۔

سینکڑوں یومیہ مزدور کی وطن واپسی
سینکڑوں یومیہ مزدور کی وطن واپسی
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:20 PM IST

ریاست ہریانہ سے بہرائچ ضلع آنے والے شہریوں کو دی جانے والی سہولت کھانے پینے اور صحت کی جانچ وغیرہ انتظامات کا جائزہ لینے کے مقصد سے ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان ڈاکٹر وپین کمار مشرا نے دیگر افسران کے ساتھ جواہر نوودے ودیاالیہ کیرتن پور اور سنجیوانی گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کیرتن پور کا معائنہ کیا۔

سینکڑوں یومیہ مزدور کی وطن واپسی
سینکڑوں یومیہ مزدور کی وطن واپسی

جواہر نوودے ودیالیہ کیرتن پور کے معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان کو بتایا گیا کہ ہریانہ سے 144 افراد یہاں پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 32 افراد کا تعلق ضلع سراوستی سے ہے، ان میں سے 29 افراد کو سراوستی بھیج دیا گیا ہے۔

اسی طرح سنجیوانی گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کیرتن پور کے معائنہ کے دوران بتایا گیا کہ یہاں 219 افراد پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 35 ضلع سراوستی، 02 گونڈا اور 01 لکھیم پور کے رہنے والے ہیں۔ غیر اضلاع کے باشندگان کو ان کے وطن بھیجنے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے تحصیل انتظامیہ مہسی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرگرمیاں کی فوری طور پر فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے ساتھ ہی تحریری ریکارڈ بھی رکھیں، باہر سے آنے والے افراد چاہے وہ بہرائچ ضلع سے ہوں یا غیر اضلاع کے انھیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل مجسٹریٹ جئے چندر پانڈے، نائب ضلع مجسٹریٹ مہسی ایس این ترپاٹھی، علاقائی پولیس آفیسر ٹی این پانڈے، ضلع ریوینو آفیسر پرگلبھ لاونیا، ضلع گنا آفیسر شیلیش موریہ، تحصیلدار قیصر گنج، بی ڈی او تیجواپور چندر بھوشن یادو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.