ETV Bharat / state

'کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے'

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 10:55 AM IST

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں مبینہ طور پر پیش آئے اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ پر راہل گاندھی نے یوگی حکومت پر ایک بار پھر جم کر نکتہ چینی کی ہے۔

image
image

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں 14 ستمبر کو ایک 19 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی اور بعد میں لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔

فی الحال ہاتھرس معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپ دی گئی ہے۔

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے ہاتھرس کے واقعہ پر ایک بار پھر اترپردیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'شرمناک سچائی یہ ہے کہ 'کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان سمجھتے ہی نہیں ہیں'۔

وائناڈ سے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'وزیراعلی اور ان کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں کسی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی تھی کیونکہ ان کے لیے اور کئی دیگر ہندوستانیوں کے لیے متاثرہ کوئی نہیں تھی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.