ETV Bharat / state

میرٹھ: گاندھی جی کے نام سے منسوب کئی تاریخی عمارتیں آج بھی موجود - خدمات اور قربانیوں کا ذکر بھی تاریخ کے صفحات میں درج ہے

میرٹھ کی خاصیت اس کی تاریخی اہمیت سے وابستہ ہے۔ میرٹھ اپنی تاریخ میں کئی اہم شخصیات کی یادوں کو آج بھی محفوظ کر رکھے ہوئے ہے۔ میرٹھ میں گاندھی جی کے نام سے منسوب کئی تاریخی عمارتیں آج بھی موجود ہیں۔

the characteristic of meerut is related to its historical significance
میرٹھ میں گاندھی جی کے نام سے منسوب کئی تاریخی عمارتیں آج بھی موجود
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 10:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں اپنی تاریخ میں کئی اہم شخصیات کی یادوں کو آج بھی محفوظ کر رکھے ہوئے ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت کا نام موہن داس کرم چند گاندھی ہے۔ تحریک جنگ آزادی کے دور میں گاندھی جی نے ناصرف اس شہر کا کئی مرتبہ دورہ کیا بلکہ یہاں کی عوام کی قربانی اور آپسی محبت کے جذبے کا بھی ذکر کیا۔ آج کے اس پرآشوب ماحول میں ایک بار پھر گاندهی اور ان کی تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہیں۔

میرٹھ میں گاندھی جی کے نام سے منسوب کئی تاریخی عمارتیں آج بھی موجود

میرٹھ میں مصطفی کیسل نوچندی میدان اور گاندھی آشرم آج بھی مہاتما گاندھی کے دور کی اہم نشانیوں کے طور پر موجود ہیں۔ میرٹھ کی تاریخی عمارت مصطفی کیسل نواب اسماعیل خان سے گاندھی جی کے تعلقات اور تحریک جنگ آزادی میں ان کی خدمات اور قربانیوں کی داستان آج بھی بیان کرتا ہے۔

گاندھی جی کے اس مقام پر قیام کرنے کے علاوہ تحریک آزادی میں یہاں کے لوگوں کی خدمات اور قربانیوں کا ذکر بھی تاریخ کے صفحات میں درج ہے۔

the characteristic of meerut is related to its historical significance
میرٹھ میں گاندھی جی کے نام سے منسوب کئی تاریخی عمارتیں آج بھی موجود

اس کے علاوہ میرٹھ شہر میں گاندھی آشرم اور میرٹھ کالج نے بھی اپنے وجود میں مہاتما گاندھی کی یادوں کو سمیٹ کر رکھا ہوا ہے۔ گاندھی جی کے 21 دن ورت کی یاد میں میرٹھ کالج 1945 میں ایک برگد کا پیڑ لگایا گیا تھا جو آج بھی موجود ہے۔

تاریخ کے جانکار اور سماجی افراد مانتے ہیں کہ دوبارہ ملک میں جس طرح سے آپسی نا اتفاقی اور تشدد کا ماحول پیدا ہو رہا ہے وہ سماج اور ملک کی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہے۔

گاندھی جی کے وقت میں ملک میں جب کبھی بھی اس طرح کے حالات پیدا ہوئے تو گاندھی جی نے تحریک انشن اور مرن ورت کے ذریعے عوام کو نہ صرف سمجھانے کی کوشش کی بلکہ حکمرانوں کو بھی مجبور کر دیا۔

مہاتما گاندھی کے نظریے اور طریقے نے اس وقت بھی دنیا بھر کے سیاستدانوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا تھا اور آج کے ماحول میں بھی گاندھی کی تعلیمات کی اس ضرورت کو محسوس کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.